کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ہوگا،صدر سپریم کورٹ بار

کل سپریم کورٹ کے باہر دھرنا ہوگا،صدر سپریم کورٹ باراسلام آباد:(13 جون 2019)صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی نے اعلان کیا ہے کہ سپریم جوڈیشل کاؤنسل میں جسٹس فائز عیسٰی کے خلاف ریفرنس کی سماعت کے دوران وکلا سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس لیک کرنا ڈان لیکس سے بھی بڑی لیکس ہے جس کی تحقیقات ہونی چاہئیے۔

آئین پاکستان کے مطابق صدر پاکستان اور وزیر اعظم حلف کے مطابق کوئی راز افشا نہیں کر سکتے، راز افشا کرکے حلف کی خلاف ورزی کی گئی اور صدر پاکستان اور وزیر اعظم آرٹیکل چھ کے مطابق آئین سے غداری کے مرتکب ہوئے ہیں۔

امان اللہ کنرانی کا کہنا تھا کہ ججز کے خلاف تین سو پچاس شکایات ہیں مگر کاروائی صرف قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف کی جا رہی ہے امید ہے سپریم جوڈیشل کونسل افتخار محمد چوہدری کے خلاف ریفرنس کی طرح یہ ریفرنس بھی بدنیتی پر مبنی قرار دے کر خارج کر دے گی

میڈیا سے گفتگو میں صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن نے اعلان کیا کہ کل نوبجے وکلاء سپریم کورٹ کے باہر دھرنا دیں گےاور آزاد عدلیہ پر حکومتی حملے کے خلاف نفرت کا اظہار کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.