سمندری طوفان وایو نے بھارتی ریاست گجرات سے منہ موڑ لیا

سمندری طوفان وایو نے بھارتی ریاست گجرات سے منہ موڑ لیاگجرات:(13 جون 2019)سمندری طوفان وایو نے بھارتی ریاست گجرات سے منہ موڑ لیا۔ طوفان کا رخ اب گہرے سمندر کی جانب ہےتاہم ریڈالرٹ موجود ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق طوفان وایو کیٹیگری ٹو سے کمزور ہوکر کیٹیگری ون میں تبدیل ہوگیا ہے، تاہم طوفان کا رخ مڑنے کے باوجود گجرات میں آندھی کے ساتھ طوفانی بارشوں کا امکان ہے، آندھی کے باعث انفرااسٹرکچر کو نقصان پہنچنے کا بھی اندیشہ ہے۔

گجرات میں سمندری طوفان کے پیش نظر تین لاکھ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیاجاچکاہے، جبکہ تعلیمی ادارے بھی بند ہیں۔ بھارتی فوج، پیراملٹری فورسز، میرین فورسز اور ریسکیو کے اہلکار گجرات میں ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ بھارتی حکام نے ماہی گیروں کوپندرہ جون تک سمندرمیں نہ جانے کی ہدایت کی ہے۔

دوسری جانب بحیرہ عرب میں بننےوالےسمندری طوفان’وایو‘نے شدت اختیارکرلی ہے، طوفان سے پاکستان میں ہواؤں کا رخ بدل گیا، سمندری ہوائیں بند ہونے سےگرمی کی شدت بڑھےگی اور آئندہ تین روز کراچی کیلئے خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہیٹ ویوجیسی صورتحال رہےگی۔

سمندری طوفان کراچی سے 443 کلومیٹر جنوب مشرق میں موجود ہے اور طوفان 12کلومیٹرفی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغرب میں بڑھ رہاہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.