عالمی اسٹارٹ اپ کمپنیوں کے مقابلے میں پاکستان کمپنی کے لیے خصوصی ایوارڈ

ہیگ(ویب ڈیسک) صحت کے شعبے میں اہم خدمات انجام دینے والی پاکستانی اسٹارٹ اپ کمپنی ’آزاد ہیلتھ‘ کو امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے منعقدہ جی آئی ایس ٹی کیٹیلِسٹ مقابلوں میں ’ابھرتی ہوئی معیشت میں بہترین اینٹروپرونیئر‘ کا خصوصی ایوارڈ دیا گیا ہے۔ تاہم یہ مقابلہ ’عالمی ایںٹرپرونیئر سمٹ (جی ای ایس) کے نام سے ہالینڈ کے شہر ہیگ میں منعقد ہوا تھا۔جون کے پہلے ہفتے میں منعقد ہونے والے اس مقابلے میں آزاد ہیلتھ کے روحِ رواں سید ابرار ان 30 فائنلسٹ میں شامل تھے جو 18 مختلف ممالک سے شریک ہوئے تھے۔ اس سمٹ میں غذا اور زراعت، روابط، توانائی، صحت اور پانی جیسے پانچ موضوعات پر ایوارڈ دیئے گئے اور صحت کے شعبے میں ایوارڈ پاکستان کے نام رہا۔جی آئی ایس ٹی کیٹے لسٹ کمپیٹیشن سائنس اور ٹیکنالوجی استعمال کرنے والے نئے ماہرین کو عالمی سطح پر ان کے نئے خیالات اور کاروباری ماڈل کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرتا ہے۔ جی آئی ایس ٹی مقابلے لیے اس سال 4 ہزار افراد نے درخواست دی تھی جس میں 650,000 ڈالر کے انعامات تھے۔ اس کے انعقاد میں ایمیزون، گوگل، مائیکروسوفٹ، فلپس اور سلیکن ویلی بینک نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ہر جی ای ایس زمرے میں پانچ پانچ افراد کو حتمی طور پر منتخب کرکے جی ای ایس ہالینڈ میں بھیجا گیا تھا۔آزاد ہیلتھ بلاک چین کی طرز پر بنایا جانے والا ہیلتھ ڈیٹا کا پلیٹ فارم ہے جس میں عالمی سطح پر موجود مریض اپنے طور پر اپنی صحت اور بیماری کا ڈیٹا ریکارڈ کا تبادلہ کرسکتے ہیں۔ خواہ وہ ہسپتالوں، دیگر مراکز اور صحت کے آلات

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.