پاک بھارت ٹاکرا،150والا ٹکٹ ڈھائی ہزار پاﺅنڈ میں فروخت

مانچسٹر (قومی اخبارنیوز) پاکستان اور بھارت کے درمیان ورلڈ کپ میچ میں بارش کے امکانات موجود ہیں تاہم میچ سے تین دن قبل ٹکٹوں کی مانگ میں اضافہ ہوگیا ہے

جن لوگوں کے پاس ٹکٹ ہیں وہ منہ مانگے دام وصول کررہے ہیں۔ پولیس اور آ ئی سی سی کی وارننگ کے باجود ٹکٹوں کی بلیک مارکیٹنگ میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں اتوار 16 جون کو مانچسٹر کے اولڈ ٹریفورڈ میں مقابلہ کرے گی، اس میچ کو دیکھنے کیلئے دونوں ٹیموں کے شائقین بڑی تعداد میں مانچسٹر پہنچنا شروع ہوگئے ہیں

یہ بھی پڑھیں : تمام ٹکٹیں فروخت ہوچکی ہیں اور بلیک مارکیٹ میں ڈیڑھ سو پاﺅنڈز والا ٹکٹ دو سے ڈھائی ہزار پاﺅنڈز تک میں فروخت ہورہا ہے۔

شائقین کے جوش پر بارش پانی پھیر سکتی ہے۔ برطانوی محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کو بارش کی پیش گوئی ہے۔صبح دس بجے سے شام سات بجے تک بارش کے چالیس سے پچاس فیصد تک امکانات ہیں۔

پاکستان ٹیم شام ٹاﺅنٹن سے مانچسٹر پہنچ گئی جبکہ بھارتی ٹیم آج مانچسٹر پہنچے گی۔ مانچسٹر میں ہوٹل مالکان کی چاندی ہوگئی،منہ مانگی قیمت وصول کررہے ہیں۔ شہر میں معمول سے زیادہ رونق ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.