ماورا حسین کی اداکار رشی کپور سے ملاقات ،خیریت دریافت کی

نیو یارک: پاکستان فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ ماورا حسین نے کینسر کے مرض میں مبتلا نامور بھارتی اداکار رشی کپور سے ملاقات کی اور ان کی خیریت دریافت کی۔ بھارتی فلموں کے نامور اداکار رشی کپور گزشتہ 8 ماہ سے کینسر کے علاج کے سلسلے میں نیویارک میں موجود ہیں جہاں پاکستانی اداکارہ ماورہ حسین اپنی ایک دوست کے ہمراہ رشی کپور کی عیادت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچ گئیں۔ نامور بھارتی  اداکار رشی کپور کا سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ان کے بائیں جانب پاکستان کی نامور اداکارہ ماورہ حسین ہیں جب کہ دائیں جانب ان کی دوست خدیجہ ہیں، دونوں کا ان سے ملاقات کیلئے آنا خوشگوار ہے۔دوسری جانب رشی کپور سے دوران علاج امریکہ میں ملاقات کرنے کے حوالے سے ماورا حسین نے کچھ نہیں بتایا۔ 

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.