ہینو موٹرز نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ نئی بس تیار کرلی

ٹوکیو :  جاپانی ٹرک اور بس ساز کمپنی ہینو موٹرز نے جدید ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک نئی بس تیار کی ہے جو ڈرائیور کی کسی غفلت کی صورت میں خود بخود رک جائے گی بس میں نصب کمیرہ ڈرائیور کی مانیٹرنگ کرے گا .

جس میں نیند کی صورت میں اس کے سریا جسم کے ایک طر ف جھکنے یا ڈرائیونگ پر موثر کنٹرول نہ رکھے جانے پر بس کا کمپیوٹرائزڈ سسٹم حرکت میں آکر چلتی بس کو روک دے گا۔ نئی ٹیکنالوجی کا مقصد حادثہ کی روک تھام اور مسافروں کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے.

نئی ٹیکنالوجی کی بسیں یکم جولائی سے سڑکوں پر آجائیں گی جبکہ ٹویوٹا بسوں میں پہلے ہی ایسی ہی سہولت فراہم کی گئی ہے جس کے تحت ایمر جینسی کی صورت میں ڈرائیور یا مسافر اپنی نشست کے ساتھ لگے بٹن کو دبا کر بس روک سکتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.