آریان خان کی اپنے والد شاہ رخ خان کیساتھ فلم نگری میں انٹری

اسلام آباد(نیو زڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے صاحبزادے آریان خان اپنے والد کے ساتھ فلم نگری میں ڈیبو کررہے ہیں۔ڈزنی لائن کنگ کے ری میک ہندی ورژن میں شاہ رخ خان مفاسا اور آریان خان سمبا کی وائس اوور کریں گے۔ یہ آریان خان کی پہلی فلم ہوگی۔شاہ رخ خان نے ہندوستان ٹائمز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ’’باپ بیٹے کے طور پر مفاسا اور سمبا کی آواز دینا میرے اور آریان کےلیے بہترین ذاتی اور پروفیشنل تجربہ ہے۔ اس مووی کو اپنے چھوٹے بیٹے ابرام کے ساتھ دیکھنا بہت خاص ہوگا کیونکہ وہ اس فلم کا بہت بڑا فین ہے اور اپنے بڑے بھائی اور باپ کی آوازوں کو ان کرداروں کے ساتھ دیکھنا ایک یادگار تجربہ ہوگا۔‘‘مذکورہ ری میک لائن کنگ انگلش، ہندی، تامل اور تیلگو زبانوں میں 19 جولائی کو ریلیز ہوگی۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.