قرآن پاک پر حلف اٹھا کر کپتان یونس خان کے خلاف گروپ بندی کی گئی تھی،سعید اجمل

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) ایک طرف پوری پاکستانی قوم ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شرمناک شکست پر شدید غم و غصے میں ہے۔ سابق سپن بائولر سعید اجمل کے انکشاف نے ہر ایک کو انگشت بدنداں کر دیا ہے ، کہتے ہیں کہ ماضی میں بھی پاکستانی ٹیم دھڑے بندیوں کا شکار تھی۔ نجی ٹی وی چینل اے آر وائی کو دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سعید اجمل کاکہناتھا کہ 2009میں كکئی پاکستانی کھلاڑیوں نے اس وقت کے کپتان یونس خان کے خلاف گروپنگ کی تھی اور اس گروپ بندی کےلئے باضابطہ طور پر قرآن مجید پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھا یا گیا تھا۔ اس بارے میں ٹیم منیجر یاور سعید کو بھی رپورٹ چلی گئی تھی۔ سعید اجمل نے انکشاف کیا کہ میں سب سے جونیئر تھا ، یونس خان نے مجھے کمرے میں بلایا اور گروپ بندی کے حوالے سے پوچھا۔ ’میں نے قرآن پاک پر حلف دیا ہے کہ میں کسی کو نہیں بتاؤں گا لیکن سوچنے کی بات یہ ہے کہ یہ بات تین منٹ کے بعد میڈیا پر کیسے چل گئی؟ کسی نے تو حلف کی خلاف ورزی کی‘۔سعید اجمل نے کہا کہ کپتان کے خلاف گروپ بندی کے موقع پر اس کمرے میں 10 سے زیادہ بندے تھے، میں سب سے جونیئر تھا اور مجھے ڈرا دھمکا کر اپنے ساتھ ملایا گیا، مجھے کہا گیا کہ اگر تم ہمارے گروپ کا حصہ نہیں بنتے تو تمہیں ٹیم سے باہر نکال دیں گے۔پروگرام کے میزبان کی جانب سے گروپ بندی میں شریک کھلاڑیوں کے نام پوچھنے کی کوشش کی گئی لیکن سعید اجمل اپنے حلف کی پاسداری کرتے ہوئے نظر آئے، اسی لیے انہوں نے کسی بھی کھلاڑی کا نام نہیں لیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.