بھارت کے خلاف میچ سے قبل پانچ کھلاڑی پریکٹس سیشن سے غائب رہے

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے خلاف میچ سے قبل ٹیم میں بغاوت کا انکشاف ہو اہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ میچ سے قبل جب بھارتی ٹیم پوری جان لڑا کر پریکٹس کر رہی تھی تو پاکستانی ٹیم کے چند ہی کھلاڑی پریکٹس سیشن میں موجود تھے۔ جبکہ باقی کھلاڑی سیرسپاٹے اور موج مستیاں کررہے تھے۔ شعیب ملک ثانیہ مرزا وہاب ریاض اور امام الحق کی ایک ویڈیو جاری ہوئی ہے جس میں وہ ایک شیشہ سنٹر میں موجود ہیں اور خوش گپیاں لگا رہے ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ شعیب ملک ، امام الحق ، فخر زمان ، حسن علی اور شاداب خان نے پریکٹس سیشن میں حصہ نہیں لیا تھا۔ خود سرفراز احمد بھی میچ کے دوران جمائیاں لیتے ہوئے دکھائی دیے۔ پاکستانی کھلاڑیوں کی باڈی لینگوئج سے نیند پوری نہ ہونے، تھکاوٹ اور بیزاری کے آثار صاف دکھائی دے رہے تھے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.