بھارت کے خلاف شکست کے بعد شعیب ملک کا انٹرنیشنل کیرئیر ختم

مانچسٹر (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارت کے خلاف شرمناک شکست کے بعدجہاں شائقین کرکٹ میں غم و غصے کی فضا دیکھی جا رہی ہے وہیں پر ٹیم مینجمنٹ نے بھی کچھ تبدیلیوں کی ٹھان لی ہے۔ اور سینئر قومی کرکٹر شعیب ملک ، جو کہ پہلے ہی ایک روزہ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر چکے ہیں ، کو باقی ماندہ ورلڈ کپ میچز سے ڈراپ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارت کے خلاف میچ شعیب ملک کے کیرئیر کا آخری ون ڈے ہوسکتا ہے۔ وہ آسٹریلیا کے خلاف گولڈن ڈک پر آئوٹ ہونے کےبعد بھارت کے خلاف بھی بغیر کوئی رنز بنائے آئوٹ ہوگئے تھے ۔ اب امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ایونٹ کے باقی ماندہ میچز میں انھیں ڈراپ کرکے ان کی جگہ حارث سہیل کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.