کراچی میں بونداباندی،موسم خوشگوار،پارہ نیچے آنے لگا

کراچی (قومی اخبارنیوز) صدر‘ آئی آئی چندریگر روڈ‘ اورنگی ٹاﺅن، شارع فیصل‘ پی ای سی ایچ سوسائٹی‘ محمود آباد کے علاقوں میں رات کو وقفے وقفے سے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا

بارش کی پہلی بوند پڑتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی معطل ہوگئی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارش کا کوئی سسٹم باہر سے نہیں آیا اس موسم میں صبح و شام اس طرح کی ہلکی پھلکی بوندا باندی جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں : محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان وایو بھارتی ساحل رن کچھ سے ٹکرا گیا جس کے بعد یہ طوفان ختم ہوگیا ہے‘ درجہ حرارت میں کمی ہونا شروع ہوگئی ہے

آج درجہ حرارت 34 سے 36 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا جس سے گرمی کی شدت تو کم ہوگئی ہے لیکن ہوا میں نمی کا تناسب بڑھنے سے شہری اب بھی پورے دن پسینے سے شرابور رہیں گے۔

سمندری لہریں اب بھی 5 سے 6 فٹ بلند ہیں۔ ہاکس بے‘ سینڈزپٹ‘ دودریا پر سمندری لہریں حفاظتی دیواروں سے ٹکرا کر سمندر کا پانی سڑکوں پر آرہا ہے

طوفانی لہروں کا نظارہ کرنے کے لئے شہریوں کی بڑی تعداد ساحل پر آرہی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.