جنسی ہراسگی کا کیس: میشا شفیع نے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا

جنسی ہراسگی کا کیس: میشا شفیع نے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیالاہو: (17 جون 2019) جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے معاملے پر گوکارہ میشا شفیع نے ایک بار پھر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔

گلوکارہ میشاشفیع نے گورنرپنجاب کی جانب سےاداکارعلی ظفر کے خلاف جنسی ہراسگی کی اپیل مستردکرنےکااقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کیا ہے۔ میشاشفیع نےبیرسٹراحمدپنسوتہ اورثاقب جیلانی کےذریعے ہائیکورٹ سےرجوع کیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاھد کریم نے میشاء شفیع کی درخواست پر سماعت کی ہے۔ عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد آئندہ سماعت پرفریقین کےوکلاء کودلائل کیلئےطلب کرلیا ہے۔

درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ گورنرپنجاب نےجنسی ہراسگی کیخلاف دائرکی گئی اپیل خارج کی، صوبائی محتسب کو اپیل کیلئےمناسب فورم قرارنہ دیتےہوئےدرخواست مستردکی گئی۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ جنسی ہراسگی کے معاملے میں مالک اورملازم ہوناضروری نہیں ہے۔ کام کی جگہ پرجنسی ہراسگی کیخلاف صوبائی محتسب سےرجوع کیاجاسکتاہے۔عدالت گورنرپنجاب کی جانب سے اپیل مستردکرنےکااقدام کالعدم قراردے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.