ڈالر 156 روپے 96 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا، سٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

کراچی: انٹربینک میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا۔ کاروباری ہفتے کے پہلے ہی روز روپے کی بے قدری کا سلسلہ جاری رہا اور انٹربینک میں ڈالر ایک روپے 12 پیسے کے اضافے کے بعد  تاریخ کی بلند ترین سطح 156 روپے 96 پیسے پر بند ہوا  جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 25 پیسے اضافے سے 157 روپے 25 پیسے کی سطح پر فروخت ہوا۔دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی شدید مندی کا رجحان دیکھا گیا اور 100انڈیکس 404 پوائنٹس کی کمی کے بعد 35 ہزار 168 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.