’’امریکہ پر اللہ پاک کا عذاب نازل ‘‘

لاس اینجلس (آئی این پی/شِنہوا)امریکی ریاست ایری زونا کے جنگل میں 10روز قبل لگنے والی آگ پر ابھی تک قابو نہیں پایا جا سکا۔ آگ اب 152.8مربع کلو میٹر (37765ایکڑ ) رقبے پر پھیل چکی ہے جبکہ صر ف6 فیصد رقبے پر آگ بجھائی جا چکی ہے ۔حکام کے مطابق ٹانٹوکے جنگل میں آگ کے شعلے بدستور بلند ہو رہے ہیں ۔747اہلکار آگ بجھانے میں مصروف ہے تاہم موسم کی خراب صورتحال کے باعث آگ پر قابو پانے میں مشکلات درپیش ہیں ۔آگ کے بلند شعلے اور دھوئیں کے بادل کئی کلو میٹر دور سے دیکھے جا سکتے ہیں تاہم قریبی علاقوں کو کوئی خطرہ نہیں آگ بجھانے والی ٹیم کے ساتھ موجود پامیلا میٹس نے بتایا ہے کہ آگ سے ابھی تک کئی جانی نقصان نہیں ہوا تاہم آگ پر جلد قابو پالیا جائے گا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.