پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کااجلاس کل لاہور میں طلب

پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کااجلاس کل لاہور میں طلبلاہور:(18 جون 2019) پاکستان کرکٹ بورڈ کےگورننگ بورڈ کا اجلاس کل لاہور میں طلب کرلیا گیا۔ اجلاس میں قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی سمیت اہم ایشوز پر تبادلہ خیال ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں شیڈول گورننگ بورڈ کے اجلاس کی صدارت پی سی بی چیئرمین احسان مانی کریں گے۔ عدالتی احکامات کی روشنی میں باغی رکن شاہ دوست کو بھی بدھ کو لاہور میں بلائے جانے والےگورننگ بورڈ کے اجلاس میں طلب کرلیا گیا ہے۔ کوئٹہ سے تعلق رکھنے والے شاہ دوست نے اجلاس میں شرکت کی تصدیق کردی ہے، ان کی جانب سے وسیم خان کی تقرری سمیت دیگر ایشوز پر سخت موقف اپنائے جانے کا امکان ہے۔

ایم ڈی وسیم خان بھی اجلاس میں شرکت کے لیے انگلینڈ سے لاہور پہنچ رہے ہیں۔ اجلاس کے بعداحسان مانی انگلینڈ روانہ ہوجائیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ احسان مانی آئی سی سی کی دعوت پر یہ میچز دیکھنے جارہے ہیں جس کے بعد وہ پندرہ جون سے آئی سی سی کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔ اجلاس میں سرکلرز کے ذریعے طے پانے والے امورز کی منظوری لی جائے گی۔

پی سی بی میں اختیارات کی منتقلی کے حوالے سے آئینی ترامیم سمیت نئے ڈومیسٹک نظام پر بریفنگ بھی اجلاس کے ایجنڈے کا حصہ ہے، قومی ٹیم کی پر فارمنس باقاعدہ ایجنڈے کا حصہ نہیں تاہم انفرادی طور پر کسی ممبر کی جانب سے اس پر بات ضرور ہوسکتی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.