انگلینڈ نے یکطرفہ مقابلے کے بعد افغانستان کو شکست دے دی

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے ورلڈ کپ میچ میں افغانستان کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 150رنز سے شکست دے دی۔ اولڈ ٹریفوڈ میں کھیلے گئے میچ کے دوران انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ پچاس اوورز میں چھ وکٹوں پر 397رنز بنائے، انگلینڈ كکی جانب سے کپتان آئن مارگن نے صرف 71گیندوں پر 17چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 148رنز بنائے۔ جونی بئیر سٹو 90جبکہ جوئے روٹ 88رنز بنانے میں کامیاب ہوئے۔ جواب میں افغان ٹیم مقررہ اوورز میں آٹھ وکٹوں پر 247رنز پر محدود رہی۔ حشمت اللہ شہیدی 76رنز بناکرٹاپ سکورر رہے۔ انگلینڈ کی جانب سے آرچر اور عادل رشید نے تین تین جبکہ مارک ووڈ نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔ کپتان آئن مارگن کو ریکارڈ ساز اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیاگیا۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.