بھارتی ریاست بہار میں شدید گرمی نے 184 افراد کو موت کی نیند سلادیا

بھارتی ریاست بہار میں شدید گرمی نے 184 افراد کو موت کی نیند سلادیانئی دہلی: (18 جون 2019) بھارتی ریاست بہار میں شدید گرمی نے 184افراد کو موت کی نیند سلادیا۔ حکومت نے شہرگیا میں دفعہ 144نافذ کردی۔

بھارتی ریاست بہارمیں پارہ 45، راجھستان میں 50، مدھیہ پردیش میں 46ڈگری سینٹی گریڈ تک کو چھوگیا۔

شدید گرمی اور لو چلنے کے باعث زیادہ اموات ضلع اورنگ آباد، گیا اور نواڈا میں ہوئی ہیں جہاں 184 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد افراد کو اسپتال میں منتقل کردیا گیا ۔ حکومت نے بھارتی شہر گیا میں کرفیو لگا کر دفعہ 144نافذ لگادی۔

انتظامیہ نے 22جون تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کا بھی اعلان کیا ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.