مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لی

مقبوضہ کشمیر میں ایک اور بھارتی فوجی نے خودکشی کر لیسری نگر:(18 جون 2019) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظالم فوجیوں میں خودکشی کا رحجان بڑھنے لگا۔ ضلع کپواڑہ میں اہلکار کمار نے اپنی سروس رائفل سے خود کوڈیوٹی کے دوران گولی مار لی۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیرمیں ظالم بھارتی فورس کے اہلکار کشمیریوں پر خونی داستان لکھ لکھ تک تنگ آگے۔ قابض فوجی مودی سرکار کی سفاک پالیسوں اور ناکافی سہولیات سے اتنے عاجز آچکے ہیں کہ دھیرے دھیرے موت کو گلے لگارہے ہیں۔ ایسا ہی ایک واقعہ مقبوضہ کشمیر کے ضلع کپواڑہ میں پیش آیا جہاں چوبیس سالہ چھوٹو کمار نے ڈیوٹی کے دوران اپنی سروس رائفل سےخود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کردیا۔

مقبوضہ وادی میں دوہزار سات سے اب تک کشمیریوں کے کیے جانے والے مظالم سے اکتاکر چارسو بتیس بھارتی فوجی خودکشی کرچکے ہیں۔اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ بھارتی فوجی مقبوضہ وادی میں خونی کھیل کھیل کر تھک چکے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.