ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کا افغانستان کو پہاڑ جیسا ہدف

ورلڈ کپ 2019: انگلینڈ کا افغانستان کو پہاڑ جیسا ہدفمانچسٹر: (18 جون 2019) ورلڈکپ کے 24 ویں میچ میں میزبان انگلینڈ نے افغانستان کو جیت کیلئے 398 رنز کا ہدف دیا ہے۔

مانچسٹر میں کھیلے جارہے میچ میں انگلش کپتان نے ٹاس جیتا اور پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔ انگلش بلے بازوں نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے چھکوں کی بارش کردی۔ بلے بازوں نے حریف بولرز کی جم کر پٹائی کی، کپتان مورگن، جوئے روٹ، بیرسٹو اور معین علی نے بولرز کا بھرکس نکال دیا۔

انگلش کپتان مورگن نے جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے صرف 57 گیندوں پر سنچری اسکور کی جو کہ ورلڈکپ کی تاریخ کی چوتھی اور رواں عالمی کپ کی اب تک کی تیز ترین سنچری ہے۔اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی انگلش بیٹسمین کی جانب سے عالمی کپ میں بنائی گئی تیز ترین سنچری بھی ہے۔

انگلش کپتان نے کئی اور ریکارڈز بھی اپنے نام کیے، انہوں نے ون ڈے کی ایک اننگز میں 17 چھکے لگائے جو کہ انگلینڈ کی جانب سے کسی بھی کھلاڑی کے ایک اننگز میں سب سے زیادہ چھکے ہیں۔مورگن نے مجموعی طور پر 71 گیندوں پر 148 رنز بنائے۔ان کی اننگز میں 4 چوکے بھی شامل تھے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.