ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں

ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی 9 بوگیاں پٹری سے اتر گئیںچاغی: (19 جون 2019) تفتان کے قریب ایران سے کوئٹہ آنے والی مال بردار ٹرین کی نو بوگیاں پٹری سے اتر گئیں حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریلوے حکام کےمطابق مال گاڑی کی بوگیاں ٹریک سے اتر جانے کےباعث ایران سے کوئٹہ ریل ٹریفک معطل ہوگئی ہے، مال گاڑی ایران سے سامان لے کر کوئٹہ آ رہی تھی۔

ریلوے حکام کے مطابق چاغی کے علاقے میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے اور ٹریک کی بحالی میں ایک سےدو روز لگ سکتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.