وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

وزیراعظم سے چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے کمانڈر کی ملاقات

اسلام آباد: (18 جون 2019) وزیراعظم عمران خان سے چین کے پیپلز لبریشن آرمی کی کمانڈر جنرل ہان ویگیو نے ملاقات کی۔ ملاقات میں وزیراعظم نے علاقائی مسائل پر پاکستان کی حمایت پر چین کی تعریف کی۔

وزیراعظم نے جنرل ہان ویگیو کو نشان امتیاز ملٹری ملنے پر مبارکباد دی اور اہم امور پر ایک دوسرے کے موقف کی حمایت کرنے کو سراہا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے کہا کہ پاک چین قریبی تعاون خطے میں امن و استحکام کیلئے اہمیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سی پیک میں سماجی، معاشی ترقی و تعاون مزید مضبوط بنانے کا خواہا ں ہے۔

اس موقع پر چینی جنرل ہان ویگیو نے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ اعزاز ملنا میرے لیے باعث فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف پاکستان کی کامیاب کوششیں قابل تحسین ہیں۔ پاکستان کا خطے میں امن و استحکام کیلئے کردار قابل تعریف ہے۔

چینی کمانڈر نے مزید کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مختلف شعبوں میں تعاون مزید مضبوط بنائے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.