کئی ممالک میں مرسی کی غائبانہ نمازہ جنازہ کی ادائیگی

کئی ممالک میں مرسی کی غائبانہ نمازہ جنازہ کی ادائیگیقاہرہ : (19 جون 2019)دنیا کے مختلف ممالک میں مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی غائبانہ نمازہ جنازہ کی ادا کی گئی،جبکہ ترک صدر طیب اردوان نے مرسی کوشہید قراردےدیا۔

تفصیلات کے مطابق مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی وفات پر ترکی ،پاکستان ،فلسطین اور ہندوستان سمیت دنیا بھر کے ممالک میں متعدد مقامات پر غائبانہ نماز جنازہ کا اہتمام کیاگیا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے ۔

ترکی میں بھی متعدد مقامات پر غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں ترک اور وہاں مقیم عرب شہریوں نے شرکت کی۔

ایک غائبانہ نماز جنازہ استنبول کی فاتح مسجد میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں عوام کے ساتھ ترکی کے صدررجب طیب اردگان نے بھی شرکت ۔ اس موقع پر انہوں نے محمد مرسی کی موت کو شہادت قرار دیتے ہوئے مصر کی غاصب حکومت کو اس کیلئے ذمہ دار ٹھہرایا۔دیگر ممالک کی طرح پاکستان میں بھی مصر کے سابق صدر کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کی گئی،،پشاورمیں امیر جماعت اسلامی کی امامت میں نمازجنازہ ادا کی گئی،جبکہ جھنگ ،سرگودھا،ٹھٹھہ سمیت کئی علاقوں میں بھی غائبانہ نماز جنازہ کے اجتماعات منعقد کئے گئے۔

دوسری جانب چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے مصری صدر محمد مرسی کو ٹوئٹر پر خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ خدا محمد مرسی کو جنت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر محمد مرسی کے آبائی وطن الشرقیہ میں تدفین کی اجازت نہ ملنے پر مصر کے سابق صدر محمد مرسی کی نمازہ جنازہ شمالی قاہرہ میں ادا کی گئی جس میں خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.