ثانیہ مرزا اور وینا ملک کی سوشل میڈیا وار

ثانیہ مرزا اور وینا ملک کی سوشل میڈیا وارویب ڈیسک:(18 جون 2019) ورلڈ کپ میں بھارت سے شکست کے بعد وائرل ہونے والی شیشہ بار کی ویڈیو پرکرکٹر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا اور اداکارہ وینا ملک کے درمیان لفظی جنگشدت اختیار کرچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق میچ میں بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جس میں شعیب ملک، ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا، امام الحق اوروہاب ریاض ایک شیشہ بار میں موجود تھے یہ ویڈیو میچ سے قبل کی تھی۔

پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کی وائرل ویڈیو پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کی۔

اداکارہ نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ ثانیہ میں تمہارے بیٹے کے لیے فکرمند ہوں، آپ اسے ایک شیشہ پارلر لے کر گئیں، کیا یہ اس کے لیے خطرناک نہیں؟ اور جہاں تک مجھے معلوم ہے اس جگہ پر صرف جنک فوڈ ملتا ہے جو ہمارے کھلاڑیوں کی صحت کے لیے مضر ہے، آپ کو بھی اس بات کا اندازہ ہوگا، کیوں کہ آپ خود ایک ماں اور کھلاڑی ہیں۔

وینا ملک کی اس ٹویٹ کے بعدٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے انہیں تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ وینا میں اپنے بیٹے کو شیشہ پارلر لے کر نہیں گئی اور یہ آپ کا یا کسی اور کا مسئلہ بھی نہیں، کیوں کہ میں جانتی ہوں کہ میں جتنا اپنے بیٹے کا خیال رکھ سکتی ہوں کوئی اور نہیں رکھ سکتا، دوسری بات یہ کہ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ماہر غذائیت نہیں، نہ ہی ان کی ماں، پرنسپل یا ٹیچر ہوں، جسے یہ معلوم ہو کہ وہ کب سوتے ہیں، کب اٹھتے ہیں، کب کھاتے ہیں، آپ کے خیال کا شکریہ، یہ قابل معنی ہے۔

شعیب ملک کی اہلیہ کی ٹوئٹ کے جواب میں وینا ملک نے کرارا جواب دیتے ہوئے اپنی ایک اور ٹویٹ میں لکھا کہ خوشی ہوئی یہ سن کر کہ آپ اپنے بیٹے کو وہاں نہیں لے کر گئیں، ویسے کیا میں نے کہیں یہ لکھا کہ آپ پاکستانی ٹیم کی ماہر غذائیت یا ماں ہیں؟ میں نے بس یہ کہا کہ آپ خود ایک کھلاڑی ہیں تو یقیناً آپ جانتی ہوں گی کہ فٹنس کھلاڑیوں کے لیے کتنی ضروری ہوتی ہے، اور آپ ایک کرکٹر کی اہلیہ بھی تو ہیں؟ آپ کو ان کی صحت کا خیال رکھنا چاہیے۔

سوشل میڈیا پر جاری لفظی جنگ کے بعد ثانیہ مرزا نے نے وینا ملک کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بلاک کر دیا جس کا اسکرین شارٹ وینا ملک نے شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اپنے اندر ہمت لائیں اور اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کرنے سے گریز کریں، خوش قسمتی سے ٹیکنالوجی کافی آگے بڑھ چکی ہے، اتنی کے اب لوگ اپنے کیے عمل سے انکار نہیں کرسکتے، اور جس میگزین کوور کی آپ بات کررہی ہیں، اس میں میری تصاویر کو تبدیل کرکے پیش کیا گیا، بلکہ میں بھی وہ تمام تنازعات سامنے لا سکتی ہوں، جن کا آپ حصہ رہی، لیکن میں اس بحث کا رخ نہیں موڑنا چاہتی۔

واضح رہے کہ ورلڈکپ کے اہم مقابلے میں پاکستانی ٹیم کی بھارتی ٹیم کے ہاتھوں شکست کے بعد قومی ٹیم کی ماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کچھ ویڈیوز اور تصاویر بھی وائرل ہوئیں جن میں دیکھا جاسکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کچھ کھلاڑی سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ہمراہ ایک ریسٹورنٹ میں موجود ہیں۔جن صارفین کی جانب سے یہ ویڈیوز اور تصاویر شائع کی گئی تھیں انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یہ تصاویر پاک-بھارت میچ سے قبل رات تقریباً دو بجے لی گئی تھیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.