رواں مالی سال کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی: اسٹیٹ بینک

کراچی (پبلک نیوز) اسٹیٹ بینک پاکستان کی جانب سے کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے گیارہ ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

 

جاری اعدادوشمار کے مطابق جولائی سے مئی تک کرنٹ اکاونٹ خسارہ12ارب 67 کروڑ ڈالر رہ گیا۔ گذشتہ مالی سال اسی مدت میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ 17ارب  92 کرور ڈالر کی ریکارڈ سطح پر تھا۔

 

اسٹیٹ بینک کے اعدادوشمار کے مطابق گیارہ ماہ میں تجارتی خسارہ 9 فیصد کمی سے 26 ارب ڈالر رہا۔ خدمات کا خسارہ 28 فیصد کمی سے 3.94ارب ڈالر رہا۔ آمدن کا خسارہ 4.3فیصد اضافےسے 5.23ارب ڈالر رہا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.