پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے

پی سی بی کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلےلاہور: (19 جون 2019) پاکستان کرکٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کے اجلاس میں اہم فیصلے۔ شاہینوں کی ورلڈ کپ میں اب تک کی کارکردگی کو غیرتسلی بخش قرار دے دیا گیا۔ ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں کی تین سالہ باریک بینی سے کارکردگی کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیاگیا ہے۔

پی سی بی گورننگ بورڈ کا اجلاس چیئرمین احسانی مانی کی صدارت میں ہوا۔ جس میں ایم ڈی وسیم خان، سی ای او سبحان احمد ایاز بٹ، کبیر خان اور باغی رکن کوئٹہ ریجن کے صدر شاہ دوست سمیت دیگر ممبران نے شرکت کی۔ گورننگ بورڈ کے ممبران نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب تک ٹیم کی ورلڈ کپ میں کارکردگی توقعات سے بہت کم رہی ہے۔ امید ہے ٹیم آئندہ میچز میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹورنامنٹ میں واپس آئے گی جبکہ ورلڈ کپ کے بعد کھلاڑیوں، کوچز، ٹیم انتظامیہ اور سلیکشن کمیٹی کی تین سالہ کارکردگی کا جائزہ لینے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے چیئرمین مزید تجویز کے لیئے گورننگ بورڈ کو رپورٹ پیش کریں گے۔ پاکستان کے فرسٹ امپائر 2020 انگلش سیزن میں ذمہ داریاں ادا کریں گے۔ گورننگ بورڈ نے بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ کو کمرشلائز کرنے کی منظوری دی گئی ہے۔ آ ڈیٹر کمپنی پی سی بی کے گزشتہ مالی سال کے اخراجات کا آ ڈٹ کرے گی۔ ایم ڈی تقرری اور چئیرمین کے اختیارات کی منتقلی کی منظوری اور توثیق کی گئی ہے۔ گورننگ بورڈ اراکین نے ٹی ٹوئنٹی اور ایشیا کپ کی میزبانی ملنے پر چئیرمین پی سی بی کو بھی مبارکباد دی۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.