آصف زرداری، خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری

 

اسلام آباد (پبلک نیوز) اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سابق صدر اور ممبر قومی اسمبلی آصف زرداری اور سابق وفاقی وزیر رہنما مسلم لیگ ن خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے گئے ہیں۔

 

تفصیلات کے مطابق آصف زرداری اور خواجہ سعد رفیق کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیئے گئے۔ دونوں رہنما کل جمعرات کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔ پیپلزپارٹی ارکان نے آصف زرداری کے پروڈکشن آرڈرز کی کاپی حاصل کر لی۔

 

خورشید شاہ نے کہا ہے کہ آصف زرداری کل قومی اسمبلی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ‏اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے خود خورشید شاہ کو پروڈکشن آرڈرز سے متعلق آگاہ کیا۔

 

خیال رہے کہ پروڈکشن آرڈربجٹ سیشن کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔ بجٹ سیشن 29 جون تک جاری رہے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.