بنگلہ دیش کے شاکب الحسن ورلڈکپ کے کامیاب ترین بیٹسمین

بنگلہ دیش کے شاکب الحسن ورلڈکپ کے کامیاب ترین بیٹسمینکراچی: ( 19 جون 2019) بنگلہ دیش کے شاکب الحسن ورلڈکپ کے کامیاب ترین بیٹسمین ہیں ۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے سری لنکاکے خلاف 153رنزبناکرجیسن روئے کی ورلڈکپ میں بہترین انفرادی اننگ کاریکارڈ برابرکردیااورورلڈکپ کامیاب ترین بیٹسمین بن گئے۔بھارتی اوپنرروہت شرما نے میگاایونٹ میں دوسری سنچری کی بدولت دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

بنگلہ دیش کے تجربہ کارشاکب الحسن نے ویسٹ انڈیزکے خلاف 124رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی اورچارمیچوں میں دوسنچریز سمیت 384رنزکے ساتھ ورلڈکپ کے بہترین بیٹسمین بن گئے۔انگلش بیٹسمین جوروٹ نے بھی دوسنچریاں بنائی ہیں۔وہ پانچ میچوں میں 366رنزکے ساتھ دوسرے بہترین بیٹسمین بن گئے۔آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے سری لنکاکے خلاف 153رنز کی شانداراننگ کھیل کرانگلش اوپنرجیسن روئے کی بہترین انفرادی اننگ کاریکارڈ برابرکیا۔ایرون فنچ پانچ میچوں میں 343رنز بناکرٹورنامنٹ کے تیسرے کامیاب بیٹسمین ہیں۔بھارتی اوپنر روہت شرما نے پاکستان کے خلاف 140رنز کی عمدہ اننگ کھیلی۔روہت نے بھی جاری ورلڈکپ کے دوسنچریاں بنائیں۔تین میچزمیں 319رنزسب سے بہترین 169کی اوسط سے بناکرروہت شرما ٹورنامنٹ کے چوتھے کامیاب بیٹسمین ہیں۔ آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنرنے پانچ میچزمیں 281رنز ایک سنچری اوردوففٹیزسمیت بنائے اورپانچویں نمبر پرہیں ۔انگلینڈ کےکپتان اوئن مورگن نے 50گیندوں پرورلڈکپ تیز ترین سنچری بنائی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.