واٹس ایپ نے ایپلی کیشن کا غلط استعمال کرنے والوں کو خبردار کر دیا

کیلی فورنیا: سمارٹ فون کے مقبول ترین میسنجر واٹس ایپ نے آٹومیٹڈ یا بلک پیغامات بھیجنے والے افراد اور کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا اعلان کر دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کمپنی نے واٹس ایپ کے استعمال کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کرتے ہوئے کہا کہ کمپنیوں یا انفرادی صارفین کو بہت زیادہ تعداد میں آٹومیٹڈ یا بلک پیغامات بھیجنے پر قانونی کارروائی کا سامنا ہوگا اور اس پالیسی کا اطلاق 7 دسمبر 2019 سے ہوگا۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ ایسے افراد اور کمپنیوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی جو کہ اس ایپ کا غلط استعمال کریں گے یا بہت زیادہ افراد کو پیغامات بھیج کر اصول و ضوابط کی خلاف ورزی کریں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.