بلوچستان کا 419 ارب روپے سے زائد کا بجٹ ایوان میں پیش

بلوچستان کا 419 ارب روپے سے زائد کا بجٹ ایوان میں پیشکوئٹہ: (19 جون 2019) مالی سال 2019-20 کیلئے بلوچستان کا 419 ارب روپے سے زائد کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا گیا۔

وزیرخزانہ میر ظہور بلیدی نے 419 ارب روپے سے زائد کا بلوچستان کا بجٹ ایوان میں پیش کردیا۔ بجٹ خسارہ 47 ارب روپے سے زائد ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 126 ارب اور غیر ترقیاتی بجٹ 291 ارب روپے رکھا گیا ہے۔ اس کے علاوہ تعلیم کیلئے 60 ارب، لا اینڈ آرڈر 44 ارب 70 کروڑ، صحت کے شعبہ میں 26 ارب، پانی کے منصوبوں کیلئے 28 ارب، صنعت اور توانائی کیلئے 19ارب 7 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔ جبکہ کھیل، ثقافت و سیاحت کیلئے 3 ارب 60 کروڑ، لائیو اسٹاک اور جنگلات کیلئے 2 ارب 98 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

نئے مالی سال کے بجٹ میں غیر ملکی تعاون سے 7 ارب 56 کروڑروپے کے منصوبے بجٹ کا حصہ ہیں۔  صوبے کی اپنی آمدنی 34 ارب، وفاق سے محصولات کی مد میں 319 ارب روپے بلوچستان کو ملیں گے۔ وفاق اور صوبے کے کل محصولات میں ملنے والی رقم 358 ارب روپے ہوگی۔

صوبائی پی ایس ڈی پی 100 ارب 57 کروڑ روپے ہے جبکہ وفاقی خصوصی ترقیاتی گرانٹ سے 18 ارب 21 کروڑ روپے کے منصوبے شروع کیے جائیں گے۔

اپوزیشن اراکین نے بجٹ مسترد کرتے ایوان سے واک آوٹ کیا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.