پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں،چیئرمین ایف بی آر

اسلام آباد…چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی کا کہنا ہے کہ آنیوالے دنوں میں ملک میں پراپرٹی کی قیمتیں کم ہونے والی ہیں۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس اسد عمر کی زیر صدارت ہواجس میں سود سے پاک معاشی نظام اور اسلامی بینکاری کے فروغ کیلئے تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔

قائمہ کمیٹی نے اسٹیٹ بینک سے سود سے پاک نظام کیلئے گیم پلان طلب کر لیا۔چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے رقم کا حصول مقصد نہیں، شبر زیدی نے کہا کہ اثاثوں کو ظاہر کرنے کی سکیم کی آخری تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : اب بیرون ملک سے جو بھی 50 لاکھ سے زیادہ رقم پاکستان بھیجے گا ،اس آمدن کے ذرائع پوچھے جاسکیں گے۔شبر زیدی نے کہا کہ سفید دھن سے پراپرٹی کے خریدار کم ہوجائیں گے ،پراپرٹی کی قیمتیں کم ہو جائیں گی، جب پراپرٹی کی قیمتیں کم ہوں گی تو بیچنے والے بھی کم ہوجائیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.