گلگت بلتستان کامالی سال 20-2019 کابجٹ آج پیش کیا جائے گا

گلگت بلتستان کامالی سال 20-2019 کابجٹ آج پیش کیا جائے گاگلگت:(20 جون 2019)گلگت بلتستان کا اکسٹھ ارب روپے سے زائد کا بجٹ آج قانون سازاسمبلی میں پیش کیا جائے گا،صحت کے لئے اٹھائیس سو ملین روپے رکھے جانے کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے وزیرخزانہ محمداکبرتاباں اگلے مالی سال کابجٹ پیش کریں گے،آئندہ مالی سال کیلئے ترقیاتی بجٹ کا حجم 15 ارب روپے جبکہ غیر ترقیاتی بجٹ کا حجم 37 ارب 50 کروڑ روپے مختص کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ دستاویز کے مطابق گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین کی تنخواہوں میں 12 فیصد اضافہ کیا جائے گا جبکہ گریڈ 16 سے اوپر کے ملازمین کی تنخواہوں میں 5 فیصد اضافہ کی تجویز دی گئی ہے۔

بجٹ میں معذور ملازمین کے الاؤس میں 100 فیصد اضافہ جبکہ گریڈ 1 سے 5 تک کے ملازمین کیلئے موسم الاؤنس میں مزید 10 فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

وزیر اعلیٰ ای روزگار اسکیم اور وزیر اعلیٰ لائیو اسٹاک پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بھی شامل ہے جس کے تحت 5 سے 12 لاکھ روپے بینکوں سے قرضہ حسنہ دیا جائے گا اور حکومت خود ان قرضوں پر انٹرسٹ کی رقم ادا کرے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.