سگریٹ پر ٹیکس بڑھایا ہے، تمباکو کی فصل پر نہیں‘ تمباکو کے کاشتکار اس سے متاثر نہیں ہوں گے: وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان

 وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا ہے کہ حکومت نے سگریٹ پر ٹیکس بڑھایا ہے تمباکو کی فصل پر نہیں‘ تمباکو کے کاشتکار اس سے متاثر نہیں ہوں گے۔ پیر کو قومی اسمبلی میں امیر حیدر خان ہوتی کی جانب سے بجٹ تقریر میں اٹھائے گئے نکات کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان نے کہا کہ تمباکو صوابی چارسدہ کی نقد آور فصل ہے اس کے لئے سپیکر نے خصوصی کمیٹی بنائی ہے۔ 300 روپے ٹیکس سگریٹ نوشی پر نافذ کیا جائے گا تاکہ کاشتکار پر اثر نہ ہو۔ اس حوالے سے معاملے کو حل کریں گے۔ تمباکو کے کاشتکار کو سہولت فراہم کرنی ہے ان پر اضافی بوجھ نہیں ڈالیں گے۔ راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ ہم ملٹی نیشنل کمپنیوں کو مراعات دیتے ہیں۔ مقامی کاروباری افراد کو سہولت فراہم کی جائے


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.