’’کاف کنگنا ‘‘ سپر ڈپرہٹ ہو گی، فضا علی پر امید

نامور اداکارہ فضا علی نے کہا ہے کہ مجھے قوی یقین ہے کہ میرے کیرئیر کی پہلی فلم ‘‘کاف کنگنا ’’نمائش کے بعد سپر ڈپرہٹ ہو گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ نے کہا کہ فلم کے رائٹر و ڈائریکٹر خلیل الرحمان قمر نے جب فلم کے سکرپٹ میں مجھے میرا کردار سنایا تو میں انکار نہ کر سکی۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ میں نے خود کو اس سے پہلے صرف ٹی وی ڈراموں تک محدود رکھا ہوا تھا لیکن اس پراجیکٹ کی کامیابی کے بعد میں تسلسل کے ساتھ بڑی سکرین پر بھی کام کروں گی۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فلم میں انجلی کا کردار ادا کر رہی ہوں جو کہ بہت دلچسپ ہے اور مجھے یقین ہے کہ پرستار میرے کردار کو پسند کریں گے۔ انھوں نے کہا کہ فلم کی کامیابی سے انڈسٹری میں مزید فلمین بنانے کے رجحان میں اضافہ ہو گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.