سونے کی بڑھتی قیمت نے ملک میں نئی تاریخ رقم کردی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی دن میں سونے کی قیمت میں 1300روپے فی تولے کا اضافہ ہوگیا۔ گزشتہ چند ہفتوں نے روپے کی بے قدری میں اضافے اور ڈالر کی اونچی پروان نے سونے کی قیمتوں کو بھی پر لگا دیئے ہیں اور روز بروز سونے کی بڑھتی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح کو عبور کررہی ہے. کاروباری ہفتے کے دوسرے روز انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی جب کہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر بغیر کسی تبدیلی کے 156روپے 90پیسے پر مستحکم رہی۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم ہونے کے باوجود سونے کی قیمت پر اس کا کوئی اثر نہ ہوا اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں ایک ہی دن میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300روپے اور دس گرام سونے کی قیمت میں 1ہزار 115روپے کا ہوشربا اضافہ ہوگیا۔دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت نے اڑان بھری اور فی اونس سونے کی قیمت یکدم دم 21ڈالر اضافے کے ساتھ 1429ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی. عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے بعد کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت بڑھ کر 80ہزار500روپے جب کہ دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 69ہزار 16روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.