ستمبر میں افغان صدارتی انتخاب سے پہلے طالبان سے امن سمجھوتہ ہوجائے گا، مائیک پومپیو

ستمبر میں افغان صدارتی انتخاب سے پہلے طالبان سے امن سمجھوتہ ہوجائے گا، مائیک پومپیوواشنگٹن: (25 جون 2019) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے کہاہے کہ ستمبر میں افغان صدارتی انتخاب سے پہلے طالبان سے امن سمجھوتہ ہوجائے گا۔ عسکریت پسندوں سے بات چیت کا ساتواں دور انتیس جون کو قطر میں ہوگا۔

افغان میڈیا کے مطابق امریکی وزیر خارجہ بھارت کے دورے پر جاتےہوئے افغانستان میں کچھ دیر کیلئے رکے۔مائیک پومپیو کابل میں تعینات امریکی فوجیوں سے ملاقات کے بعد افغانستان کے صدر سے بھی ملے۔

کابل میں گفتگوکرتے ہوئے مائیک پومپیو نے کہا کہ اشرف غنی سے ملاقات میں طالبان سے امن بات چیت سے متعلق تبادلہ خیال ہوا۔امریکا اور طالبان کے درمیان براہ راست امن مذاکرات کا ساتواں دور رواں ماہ 29تاریخ ہو قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ہوگا۔

امریکی وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ افغانستان میں صدارتی انتخاب رواں سال ستمبر میں ہوگا اور اس سے پہلے طالبان سے امن سمجھوتہ ہوجائےگا۔امریکی وزیر خارجہ افغانستان سے بھارت کے دورے پر جائیں گے۔ اور بھارتی وزیرمودی اور دیگر حکام سے ملاقات کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.