میٹرک بورڈ نے دہم جماعت جنرل گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا

image
تینوں پوزیشن طالبات نے حاصل کیں، جنرل گروپ ریگولر میں کامیابی کاتناسب 66.79اورپرائیویٹ میں 59.64فیصد رہا، چیئرمین میٹرک بورڈ

کراچی……ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر سعید الدین نے میٹرک جنرل گروپ ریگولر اورپرائیویٹ کے سالانہ امتحانات برائے 2019 کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ اسٹیئرنگ کمیٹی کی جانب سے دی گئی تاریخ میں بورڈ کے عملے نے نتائج کو مقررہ وقت پردینے کیلئے دن رات کام کیا ہے، امتحانی نتائج کو شفاف اور بروقت اجراء کرنا ہمارا فرض ہے۔ نتائج کے مطابق جنرل گروپ ریگولر میں البدر گرلز ہائر سیکنڈری اسکول جمشید روڈ کی ربیعہ ولدمحمد شعیب نے90.3 فیصد نمبر لے کر پہلی پوزیشن، اقرا حفاظ گرلز سیکنڈری اسکول نارتھ ناظم آباد کی افرا ولد عابد رزاق نے 90.2 فیصد نمبر لے کر دوسری جبکہ البدر گرلز ہائر سیکنڈری اسکول جمشید روڈ کی طیبہ ولد محمد علی نے 89.4فیصد نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ تفصیلات کے مطابق جنرل گروپ ریگولر میں 14128امیدوار رجسٹرڈ ہوئے 13282امیدواروں نے امتحانات میں شرکت کی جن میں 3755لڑکے اور 10373لڑکیاں شامل ہیں جبکہ 846امیدوار غیر حاضر رہے۔تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد8871رہی، جن میں طلباء کی تعداد1867اور طالبات کی 8871 رہی۔ کامیابی کا تناسب 66.79فیصد رہا۔کامیاب امیدواروں میں 210اے ون گریڈ، 1041 اے گریڈ، 2086 بی گریڈ، 3185 سی گریڈ، 2165 ڈی گریڈ، 184 نے ای گریڈحاصل کیا۔ اسی طرح پرائیویٹ جنرل گروپ میں8930امیدوار رجسٹرڈ ہوئے، 7186 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے، جن میں 6780 لڑکے اور 2150لڑکیاں شامل میں ہیں جبکہ 1744 امیدوار غیر حاضر رہے۔تمام پرچوں میں کامیاب امیدواروں کی تعداد4286رہی، جن میں طلباء کی تعداد2995 اور طالبات 1023رہی۔ پرائیویٹ گروپ میں کامیابی کا تناسب 59.64فیصد رہا۔کامیاب امیدواروں میں 15اے ون گریڈ، 151 اے گریڈ، 784بی گریڈ، 1661سی گریڈ، 1299 ڈی گریڈاور 108 نے ای گریڈحاصل کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ نتائج ہماری ویب پر بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔


Click here for Online Academic Results

About the Author:

مزید خبریں
تعلیمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.