انتہائی مہارت سے گھونسلہ بنانے والا پرندہ "بیا"

 

 

ذہانت صرف انسان میں نہیں کبھی کبھی بے زبان جاندار بھی انسانی عقل کو دنگ کر دیتے ہیں۔ مترنم آواز کا مالک پرندہ " بیا " جو کہ اپنا گھونسلہ اتنی مہارت سے بناتا ہے کہ دیکھنے والے بھی حیران ہوجاتے ہیں۔

 

بیا جو کہ مسلسل بولنے والا پرندہ ہے۔ جسے مختلف علاقائی زبانوں میں ٹکورہ اور سر چیڑی کے نام سے جانا جاتا ہے۔ یہ جنوبی ایشیاء کے دیگر ملکوں کی طرح انڈیا اور پاکستان میں بھی پایا جاتا ہے۔ دوسرے پرندوں کی نسبت اس کی انفرادیت کانٹے دار درختوں پر بنایا جانے والا الٹا گھونسلہ ہے جس کو یہ پرندہ انتہائی مہارت سے بناتا ہے۔

 

یہ پرندہ سرسبز و شاداب علاقوں میں رہنا پسند کرتا ہے۔ بیا اتنا ذہین پرندہ ہے کہ پرانے وقتوں میں مداری اسے کرتب دکھانے کیلئے پالتے تھے۔ یہ معصوم پرندے ہماری زندگی میں خوش نما احساس پیدا کرتے ہیں۔ ان کے تحفظ اور بقا کیلئے محکمہ جنگلی حیات کے ساتھ ساتھ ہر پاکستانی شہری کو بھی سنجیدگی سے سوچنا ہوگا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.