اٹک کےعلاقہ چھچھ کا کٹوہ گوشت پورے ملک میں مشہور ہے

 

قدیم تہذیبی روایات کو زندہ رکھنے والا علاقہ چھچھ ضلع اٹک میں واقع ہے۔ اس علاقے کی وجہ شہرت یہاں کا روائیتی کھانا کٹواہ گوشت ہے۔

 

منفرد ذائقے کی یہ ڈش نہ صرف ہوٹلوں ڈھابوں میں دستیاب ہے بلکہ گھروں میں بھی یہ ڈش پکانے کا رواج عام ہے۔ شادی بیاہ اور دیگر تقریبات میں کٹواہ گوشت خاص اہتمام کے ساتھ پکایا جاتا ہے۔

 

لذت اور ذائقہ کے ساتھ اس ڈش کو تیار کرنے اور پیش کرنے کا طریقہ فاسٹ فوڈ سے قطعی مختلف ہے۔  صحت مند اجزا اور تونائی سے بھر پور یہ کھانا مٹی کی بڑی ہانڈی میں تیار کیا جاتا ہے جسے کٹواہ کہتے ہیں۔

 

گائے یا بھنس کے گوشت اور قدرتی مصالحہ جات سے تیار اس کٹواہ گوشت کو مٹی کی پلیٹوں میں روائتی طریقے سے پیش کیا جاتا ہے۔ 

 

ہماری رویات غرملکی ثقافت کی یلغار کی وجہ سے حالت نزاع میں ہیں۔ اگر ہم اپنی ثقافت اور روایات سے دور چلے گئے تو بحثیت قوم اپنا تشخص کھو بیٹھیں گے۔

 

 


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.