انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 62 پیسے اضافہ ،ڈالر 158 روپے 50 پیسے کا ہو گیا

کراچی:انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 62 پیسے کا اضافہ ہو گیا،ڈالر 158 روپے 50 پیسے روپے کا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 159 روپے 20 پیسے کا ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق آج کاروبار کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں ایک بار پھر اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،انٹر بینک میں ڈالر 62 پیسے کے اضافے کے بعد ڈالر کی قیمت157 روپے 88 پیسے سے بڑھ کر 158 روپے 50 پیسے ہو گئی۔ جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 22 پیسے کے اضافے کے بعد 159 روپے 20 پیسے کا ہو گیا ہے۔ڈالر کی قیمت میں اضافے کےبعد مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ ماہر معاشیات کے مطابق  بیرونی سرمایہ کاری میں اضافہ اورصنعتی پہیے کی روانی ملکی معیشت میں پائے جانے والے جمود کو توڑنے کیلئے انتہائی ضروری ہے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.