ورلڈکپ سے پاکستان کو 2 کروڑ 24 لاکھ روپے حاصل ہونگے

ورلڈکپ سے پاکستان کو 2 کروڑ 24 لاکھ روپے حاصل ہونگےویب ڈیسک:(11 جولائی2019) کرکٹ ورلڈکپ میں پہلے راؤنڈتک محدود رہنے کے باوجود پاکستان کوآئی سی سی سے دو کروڑ چوبیس لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔ قوانین کے مطابق پہلے راؤنڈ میں شریک ہر ٹیم کوسترلاکھ روپے دیئے جائیں گے۔ ہرفتح پراٹھائیس لاکھ اور نامکمل میچ پرچودہ لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم ورلڈکپ سیمی فائنل میں جگہ نہ بناسکی لیکن پی سی بی کوورلڈ کپ میں شرکت پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے دوکروڑ چوبیس لاکھ روپےملیں گے۔ قوانین کے مطابق ورلڈکپ میں شریک تمام دس ٹیموں کوسترلاکھ روپے شرکت کی فیس دی جائے گی۔ ہرفتح حاصل کرنے پرفاتح ٹیم اٹھائیس لاکھ روپے اوربارش کی نذر میچ میں چودہ ہزارروپے انعامی رقم کی حقدار ہوگی۔

ورلڈکپ ٹرافی کے ساتھ چیمپئن ٹیم کودوکروڑ اسی لاکھ اوررنرزاپ ٹیم کوایک کروڑ چالیس لاکھ روپے کی انعامی رقم دی جائے گی۔ سیمی فائنل میں ہارنے والی ٹیمیں پچپن ہزار روپے حاصل کریں گی۔

گرین شرٹس ٹیم نے ورلڈکپ میں پانچ میچزجیتے جبکہ سری لنکاسے ان کامیچ بارش کی نذرہوگیا۔پانچ فتوحات پرقومی ٹیم ایک کروڑ چالیس لاکھ اورنامکمل میچ کے چودہ لاکھ سمیت ایک کروڑ چون لاکھ روپے کی حقداربن گئی ہے۔پہلے راؤنڈ میں شرکت کی فیس سترلاکھ روپے سمیت پی سی بی کومجموعی طور پرورلڈکپ میں شرکت سے دو کروڑ چوبیس لاکھ روپے حاصل ہوں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.