کرکٹ ورلڈ کپ ،انگلینڈ نے آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنالی

مانچسٹر :کرکٹ ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میںانگلینڈ نے آسٹریلیا کو 8وکٹوں سے شکست دیدی ، آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو فتح کے لیے 224رنز کا ہدف دے دیا .

ڈیرن سمتھ نے 119گیندوں پر 85رنز کی اننگز کھیلی جس میں 6چوکے شامل تھے ، اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر نے 11گیندوں پر 9رنز بنائے ، فنچ ایک گیند پر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ، ہینڈز کومب نے 12گیندوں پر 4رنز بنائے ، کیری نے 70گیندوں پر 46سکور کیے ، سٹونز 2گیندوں پر بغیر کوئی رن بنائے آﺅٹ ہوئے ۔

میسکویل نے 1چھکے اور 2چوکوں کی مدد سے 29گیندوں پر 22سکور کیے ، کمنز نے 10گیندوں پر 6سکور کیے ، سٹارک نے 36گیندوں پر 29سکور کیے ۔انگلینڈ کی جانب سے ووکس اور راشد نے 3-3کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا ۔آرچر نے 2جبکہ ووڈ نے 1وکٹ حاصل کی ۔

جواب میں انگلینڈ نے مطلوبہ ہدف 32.1اوورز میں 2وکٹوں کے نقصان پر پورا کر لیا ، اوپننگ بلے باز جیس رائے 65گیندوں پر 85رنز بنا کر نمایاں رہے ، بریسٹا نے 43گیندوں پر 34سکور کیے ، جوئے روٹ نے 49اور مورگن نے 45سکور کیے ۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.