پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز، پہلا دور کل ہو گا

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز، پہلا دور کل ہو گااسلام آباد: (11 جولائی 2019) پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز ہوگیا۔ مذاکرات کا پہلا دور کل اسلام آباد میں ہوگا۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹریک ٹو مذاکرات کا آغاز ہو گیا۔ مذاکرات کا پہلا دور 2 روز تک جاری رہے گا۔ مذاکرات میں بھارت اور پاکستان کا وفد شرکت کرے گا۔ مذاکرات میں دفتر خارجہ کے حکام بھی شرکت کریں گے۔ ٹریک ٹو مذاکرات کا دوسرا دور نئی دہلی میں ہوگا۔ سربراہ آر پی آئی رؤف حسن کے مطابق ٹریک ٹو مذاکرات کا انعقاد ریجنل پیس انسٹی ٹیوٹ کے زیر اہتمام ہو رہا ہے۔ فروری کے بعد تعلقات کشیدگی کے بعد یہ مذاکرات اہم ہیں۔

رؤف حسن نے کہا کہ دونوں حکومتوں میں تعلقات کی بہتری کا راستہ ٹریک ٹو سفارت کاری ہے۔ مذاکرات کا مقصد دونوں ملکوں کے نوجوانوں کو امن کی جانب لانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پہلے روز تعلقات کا جائزہ لینے کے لیے ورکنگ سیشنز ہوں گے۔ مذاکرات میں دونوں ممالک کے سابق سفرا بھی شرکت کریں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.