وزیراعظم کا نیشنل ایکسیلیریٹر قائم کرنے کا اعلان

وزیراعظم کا نیشنل ایکسیلیریٹر قائم کرنے کا اعلاناسلام آباد: (11 جولائی 2019) وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بوریگ برینڈے نے ملاقات کی۔ عمران خان نے ملاقات کے دوران نیشنل ایکسیلیریٹر قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بوریگ برینڈے نے ملاقات کی جس میں شفقت محمود، عبدالرزاق داؤد، عشرت حسین اور سہیل محمود نے بھی شرکت کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ نیشنل ایکسیلیریٹر تکنیکی صلاحیت کے فروغ کیلئے  ورلڈ اکنامک فورم کے ساتھ مل کر کام کرے گا۔

وزیراعظم نے عالمی فورم کے اقتصادی شعبے میں اصلاحات کے جائزے کی تعریف کی۔ عمران خان نے کہا کہ حکومت اسٹریٹجک شعبوں پر توجہ مرکوز کررہی ہے۔ تعلیم اور مہارت کا فروغ ملکی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا۔

عمران خان نے پاکستان پر بھرپور اعتماد ظاہر کرنے پر عالمی فورم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ عالمی فورم کے تعاون سے نوجوانوں کیلئے نئے مواقع فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔

دوسری جانب ورلڈ اکنامک فورم کے صدر بوریگ برینڈے نے کہا کہ نیشنل ایکسیلیریٹر کا قیام تعلقات کو مضبوط کرے گا۔ یہ ابھی شروعات ہے، پاکستان سے تعاون مزید بڑھے گا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.