جمعیت علماء اسلام کا 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

جمعیت علماء اسلام کا 25 جولائی کو یوم سیاہ منانے کا اعلاناسلام آباد: (11 جولائی 2019) جمعیت علماء اسلام کے سیکرٹری جنرل عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ آل پارٹیز کانفرنس کے فیصلوں کے مطابق پچیس جولائی کو یوم سیاہ بھرپور انداز میں منایا جائے گا۔ جبکہ اسلام آباد مارچ کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ اسلام آباد آئیں گے تو حکومت ٹھہر نہیں سکے گی۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عبدالغفور حیدری نے کہا کہ پندرہ جولائی کو اسلام آباد میں اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلائیں گے۔ پشاور میں پچیس جولائی اور کوئٹہ میں اٹھائیس جولائی کو ملین مارچ ہوں گے۔ جبکہ کراچی اور لاہور میں بھی بڑے جلسے منعقد کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پچیس جولائی کو عام انتخابات ہوئے تھے جو دھاندلی زدہ تھے۔ جے یو آئی نے حلف نہ اٹھانے کی بات کی، لیکن اپوزیشن کی دیگر جماعتوں کا اصرار پر حلف اٹھایا۔ اپوزیشن کی بڑی سیاسی جماعتیں مصلحت کا شکار ہوگئیں ہیں۔ اپوزیشن کی بڑی جماعتیں سمجھ رہی تھیں کہ شاید تحریک چلانے سے کیس کھلیں گے۔

عبدالغفور حیدری نے مزید کہا کہ تیرہ جولائی کو تاجروں کی ہڑتال کی کال کی حمایت کرتے ہیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.