وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، اہم امور پر مشاورت

وزیراعظم سے چیئرمین سینیٹ کی ملاقات، اہم امور پر مشاورتاسلام آباد: (11 جولائی 2019) وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد سے متعلق حکومتی حکمت عملی پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی ملاقات میں قائد ایوان شبلی فراز بھی موجود تھے۔ ملاقات میں چیئرمین سینیٹ کے خلاف عدم اعتماد کی قرارداد سے متعلق حکومتی حکمت عملی پرمشاورت کی گئی۔

قائدایوان شبلی فراز نے وزیراعظم کو قرارداد اور نمبر گیم سے متعلق بریفنگ دی جبکہ ملاقات میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف قرارداد لانے کے آپشن پر بھی غور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے صادق سجنرانی کو کہا کہ آپ ہاؤس کو شاندار انداز میں چلارہے ہیں۔ گھبرانے کی ضرورت نہیں، تحریک عدم اعتماد کو ہم سب مل کر ناکام بنائیں گے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.