شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کو ہر بڑے منصوبے میں لوٹا، شہباز گل

شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کو ہر بڑے منصوبے میں لوٹا، شہباز گللاہور: (11 جولائی 2019) ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے پنجاب کی عوام کو ہر بڑے منصوبے میں لوٹا۔ لاہور کا سو کروڑ میں اٹھایا جانے والا کوڑا انکے دور حکومت میں سترہ سو کروڑ میں اٹھایا جاتا رہا۔

ترجمان وزیراعلی پنجاب ڈاکٹر شہباز گل نے سابق دور میں شہباز شریف کی مبینہ کرپشن کے حوالے سے بیان دیتے ہوئے کہا کہ نام نہاد پنجاب اسپیڈ کے دور کی جو بھی فائل کھولی، کرپشن کا نیا اسکینڈل سامنے آیا۔

انہوں نے کہا کہ چھپن کمپنیوں سمیت ہر کام عجلت اور من پسند لوگوں کو نوازنے کیلئے کیا گیا۔ عوام کو صاف پانی تونہ مل سکا لیکن شہباز شریف کے داماد نے کروڑوں روپے کمیشن ضرور کمایا۔

شہباز گل نے مزید کہا کہ چچا بھتیجی پارٹی صدارت کیلئے لڑائی بعد میں کریں، پہلے لوٹی دولت کا حساب دیں۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.