دوسرا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

دوسرا سیمی فائنل: آسٹریلیا کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہبرمنگھم:(11 جولائی 2019)ورلڈکپ دوہزار انیس کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور امید ظاہر کی آج کا میچ دلچسپ ہوگا،دوسری جانب انگلش کپتان آئن مورگن کا کہناتھا کہ ہم بھی پہلے ہی بیٹنگ کرنا چاہتے تھے۔

انگلینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف میچ کے لیے ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے تاہم آسٹریلوی ٹیم میں ان فٹ عثمان خواجہ کی جگہ پیٹر ہینڈز کومب کو شامل کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 18 رنز سے شکست دیکر ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.