قبائلی اضلاع کی سٹیل اور گھی ملز ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے پر احتجاجاً بند

اسلام آباد(نیو ز ڈیسک) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے تمام سٹیل اور گھی ملز مالکان اور مزدوروں نے حکومت کی جانب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کرنے پر خیبر میں احتجاجی کیمپ لگایا، مقامی ایم این اے کے ٹیکس واپسی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ملتوی تاہم کارخانے بند ہیں۔خیبر پختونخوا کے تمام قبائلی اضلاع کے سٹیل اور گھی ملز کے مالکان و مزدوروں نے حکومت کی طرف سے 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کرنے پر کارخانے اور فیکٹریاں بند کر دی ہیں ی ہے، ملز مالکان اور مزدوروں نے خیبر باڑہ میں احتجاجی کیمپ لگایا ہے۔حکومت نے قبائلی اضلاع میں 5 سال تک کے لئے کسی بھی قسم کا ٹیکس سے استثنی دیا تھا لیکن 1 سال کے بعد ٹیکس لاگو ہو گیا۔پی ٹی آئی کے مقامی ایم این اے کے ٹیکس واپسی کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی کیمپ اور دھرنے صوبائی الیکشن تک ملتوی جبکہ فیکٹریاں اور کارخانے بدستور بند رہیں گے۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.