دال سوجی اور میدے سمیت کسی کھانے کی چیز پرٹیکس نہیں لگایا،کچھ افراد شناختی کارڈ کا بہانہ بنا کر اپنا مفاد لینا چاہتے ہیں:چیئرمین ایف بی آر

چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے  کہاہے کہ چھوٹے دکانداروں کے لئے فکس ٹیکس کی اسکیم لانے کے لئے تیار ہیں ،زیرو ریٹنگ پر سیلزٹیکس 10سال بعد واپس آرہاہے، شناختی کارڈ کا مسئلہ ختم ہوچکاہےاس معاملے پرغلط فہمیاں زیادہ پیدا کی گئی ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو میں چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ فیصل آباد کے چیمبر کے افراد سے بات چیت ہو رہی ہے۔اییپٹما کی خواہش ہے کہ یان پر ان کو لیول پلینگ فیلڈ دی جائے۔تبدیلی صرف ٹیکسٹائل انڈسٹری کے لیے لائی گئی ہے ،ٹیکسٹائل انڈسٹری بہتری کی جانب گامزن ہے۔اسی طرح موبائل کی امپورٹ پر کراچی میں تاجروں سے بات ہوئی ہے، وہ کہتے ہیں کہ صرف 400روپے لیکر بند موبائل فون آن کردیں ۔ ہمارا کسی سے کوئی ڈیڈلاک نہیں ہے۔چیئرمین ایف بی آر شبرزیدی نے  کہاہے کہ کچھ افراد شناختی کارڈ کا بہانہ بنا کر اپنا مفاد لینا چاہتے ہیں۔ایکسپورٹ پر زیرو ریٹنگ کےمعاملے پر گفت و شنید ہو رہی ہے۔ کل سے پریس میں آٹے، سوجی اور میدے پر ٹیکس کی خبریں آئی ہیں یہ خبریں بھی سراسر غلط ہیں۔روٹی کی قیمت سے متعلق پرائس کنٹرول والوں سے بات کریں۔شبرزیدی نے کہا کہ آٹے اور میدے وغیرہ پر کسی قسم کا ٹیکس نہیں لگایا گیااور نہ ہی کھانے کی کسی شئے پر ٹیکس لگایاہے۔ آٹے اور روٹی کی قیمت میں اضافے جیسی کوئی بات نہیں ہے۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ  سیلز ٹیکس وصول کرنے کا اختیار صرف انہی سے ہیں جو رجسٹرڈ ہیں اور ان کی تعداد 47 ہزار ہے۔ اگر کہیں کوئی غلط کام ہو رہا ہے وہ ہمیں بتادیں۔ اگر کوئی گلی محلے میں دکاندار کو سیلز ٹیکس کے معاملے پر غلط بیانی کی جا رہی ہےتو ہمارے نوٹس میں لایاجائے۔


 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.