اسٹاک مارکیٹ، تیزی کے باوجود کاروباری حجم 7 سال کی کم عمر ترین سطح پر آگیا

اسلام آباد( نیو زڈیسک) پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد محدودپیمانے پرتیزی رہی تاہم حصص کے لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم 3کروڑ94لاکھ شیئرز رہا جو 7 سال کی کم ترین سطح ہے دوسری جانب سونا اور ڈالر بھی مزید مہنگے ہوگئے۔زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں جمعرات کوبھی ڈالر کی قدر میں اضافے کا تسلسل قائم رہا جسکے نتیجے میں انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدرمزید60پیسے کے اضافے سے 158 روپے 48 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔ اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدرمزید 20پیسے کے اضافے سے 159 روپے 70پیسے پر بند ہوئی۔اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کے باوجود مجموعی طور پر55.05فیصد حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی اورمارکیٹ کی سرمایہ کاری کی مالیت میں5 ارب 33 کروڑ روپے سے زائد کی کمی ہوئی۔ گزشتہ روز مجموعی طورپر 305کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے114 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ ، 168 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں5 ارب 33 کروڑ 7لاکھ 84 ہزار 465روپے کی کمی ریکارڈکی گئی جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر68 کھرب39 ارب 33 کروڑ37لاکھ 64ہزار 212 روپے ہوگئی۔دریں اثنا عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافے اور ڈالر کی قدر میں اضافے کاتسلسل برقرار رہنے کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعرات کو بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رحجان غالب رہا۔ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ اور فی10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 1700روپے اور1458روپے کااضافہ ہوگیا۔فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر82000روپے اورفی 10 گرام سونے کی قیمت بڑھ کر70302روپے ہوگئی ۔ اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیرکسی تبدیلی کے900 روپے اور فی10 گرام چاندی کی قیمت771 روپے 60 پیسے پر مستحکم رہی ۔

 

WATCH LIVE NEWS

Samaa News TV PTV News Live Express News Live 92 NEWS HD LIVE Pakistan TV Channels

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.